بہاولپور۔ 27 جنوری (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید طارق محمود بخاری کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کنزرویٹر فاریسٹ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک چولستان،ڈائریکٹر ایریڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ،اسلامیہ یونیورسٹی کے نمائندے،ڈائریکٹر ریونیو اینڈ کالونیز اورایگزیکٹیو انجینئر سی ڈی اے نے شرکت کی۔اجلاس میں چولستان کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے اقدامات اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خشک سالی کی صورت میں چولستانیوں اور ان کے مویشیوں کی حفاظت اور ان کو وافر مقدار میں پانی اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے ہنگامی منصوبہ تشکیل دینے اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات کا جائزہ لیا گیاتاکہ چولستانیوں اور ان کے مال مویشیوں کی کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت میں محفوظ رکھا جا سکے۔