اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹے کی ترسیل اور بلیک مارکیٹنگ و دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن سائوتھ کے 4 ملازمین بشمول عابد محمود ایکس ریجنل منیجر ، انجم نذیر ملک ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، فضل کریم ایکس ویئر ہاوس انچارج (آٹا)، کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ 32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی یو ایس سی سروسز رولز کے مطابق سخت ترین سزا ئیں دی گئی ہیں۔
ان ملازمین کے خلاف پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹے کے تھیلوں کے چوری ، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481321