منی بل، ٹیکس لاز (ترمیمی) بل 2020-21ء قومی اسمبلی میں پہلے پیش کیا جا چکا ہے، بابر اعوان

77
منی بل، ٹیکس لاز (ترمیمی) بل 2020-21ء قومی اسمبلی میں پہلے پیش کیا جا چکا ہے، بابر اعوان

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ منی بل، ٹیکس لاز (ترمیمی) بل 2020-21ء قومی اسمبلی میں پہلے پیش کیا جا چکا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ٹیکس لاز ترمیمی بل کے حوالے سے نکتہ اعتراض کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ یہ بل یکم اپریل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا،

اب یہ آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت بل بن چکا ہے، اس لئے یہاں پر پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔