- Advertisement -
فیصل آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):مزداٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کینال روڈ پر چک نمبر 205 وزیر والا کے قریب تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ تنویر ولد اسلم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
مذکور ڈھڈی والا جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کا رہائشی ہے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380156
- Advertisement -