من مانے کرائے وصول کرنے کی شکایات ،ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیدار ٹریفک پولیس مانسہرہ کے دفتر طلب

155
Mansehra

مانسہرہ ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانگیر خان کی ہدایات پر ٹریفک انچارج مانسہرہ یاسر خان نے ڈرائیورز کی جانب سے سواریوں کے ساتھ بدتمیزی اور من مانے کرائے وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ، سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو ٹریفک دفتر طلب کر لیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق ٹریفک انچارج کی جانب سے ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران کو آر ٹی اے کی جانب سے جاری کیا گیا کرایہ نامہ دیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ ڈرائیورز کو پابند کریں کہ وہ نئی لسٹ کے مطابق کرایہ وصول کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی شکایت موصول ہونے پر ڈرائیورز کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔