33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمواخذے کا عمل بغاوت کے مساوی ہے‘ معطل برازیلی صدر

مواخذے کا عمل بغاوت کے مساوی ہے‘ معطل برازیلی صدر

- Advertisement -

برازیلیا ۔ 30 اگست (اے پی پی) برازیل کی معطل شدہ خاتون صدر دلما روسیف نے سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بغاوت کے برابر ہے۔ انہوں نے اراکینِ سینیٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ رہی ہیں کہ بطور صدر انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ روسیف کے مطابق مواخذے کے جس عمل کا وہ سامنا کر رہی ہیں، وہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ انہوں نے ایسا کوئی فعل نہیں کیا جو قابلِ مواخذہ ہو۔ دلما روسیف پر ریاستوں کو فراہم کیے جانے والے قرضوں کے دوران مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ روسیف کی معطلی کے دوران برازیل کو شدید کسادبازاری کا سامنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں