اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کے سالانہ بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت مواصلات ڈویژن کے 3جاری اور3 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 360.390ملین روپے مختص کئے ہیں ۔
جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کی جاری دستاویز کے مطابق مواصلات ڈویژن کے 3جاری منصوبوں کیلئے 184.290ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جن میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ( سی ٹی ٹی آئی) اسلام آباد میں 200 طلبا کیلئے ہاسٹل کی تعمیر ، رحیم یار خان انٹر چینج ایم – 5 پر ایس ایس ٹی آفس اور دیگر سہولیات کی تعمیر ، شیر شاہ انٹر چینج ایم – 5 سیکٹر 1پر سہولیات کی تعمیر کے مصوبے شامل ہیں ۔ 3نئے منصوبوں کیلئے 178.100ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
جن میں شیخوپورہ انٹر چینج کی تعمیر کیلئے 106کنال 15مرلے زمین کی خریداری کیلئے ٹانک پوسٹ ماسٹر کی رہائش گاہ اورجی پی او کی تعمیر ای۔ 35 مانسہرہ کیلئے ایس ایس پی آفس کی تعمیرکے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ۔