کراچی۔10ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوارمخدوم خسرو بختیار نے موبائل فون اسمبلنگ کرنے والی کمپنی ٹرانشین ٹیکنو الیکٹرانکس کا جمعہ کو دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے کمپنی کے مختلف حصے دیکھے اور موبائل فون کی اسمبلنگ کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ موبائل فون انڈسٹری پاکستان کی اہم صنعت ہے۔
موبائل انڈسٹری پاکستانی انجنیئرز، پروفیشنلز اور مزدوروں کے لئے روزگار مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی موبائل فون کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی گزشتہ سال متعارف کرائی گئی تھی، موبائل پالیسی کا مقصد ملک میں موبائل فون کی تیاری اور اسمبلنگ تھی، جو ہدف ہم نے حاصل کر لیا ہے۔
خسرو بختیار نے کہا کہ اس سال جنوری سے جولائی تک ہم نے 12.27 ملین سمارٹ فون مقامی سطح پر تیار کئے جبکہ اسی عرصے کے دوران 8.29 ملین موبائل فون درآمد کئے گئے۔