اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):موبائل براڈ بینڈ کی خدمات کی فراہمی میں جیز سرفہرست ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کےمطابق 30 جون 2021 کے اختتام پر موبائل براڈ بینڈ کی خدمات میں جیز 38 فیصد حصہ کے ساتھ نمایاں ہے۔
دوسرے نمبر پر 28 فیصد حصہ کے ساتھ زونگ جبکہ 22 فیصد شیئر کے ساتھ ٹیلی نار کاتیسرا نمبر ہے۔ واضح رہے کہ جون 2021 کے خاتمہ تک ملک میں موبائل براڈ بینڈکے صارفین کی تعداد 99.85 ملین تک پہنچ چکی ہے ۔ اس طرح جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے اختتام پر موبائل براڈ بینڈصارفین کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔