موبائل بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں جنوری تا مارچ 4گنا اضافہ، 333 ارب روپے کا لین دین کیا گیا

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) سال 2018ءکی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران موبائل بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں گزشتہ سال2017ءکے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4گنا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 5.9ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 113 ارب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2018ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران موبائل بینکنگ کے صارفین کی تعداد میں دوگنا اضافہ سے صارفین کی تعداد 3.11ملین تک بڑھ گئی جبکہ 45 مختلف کمرشل بینکوں میں سے صرف 20کمرشل بینک ہی اپنے صارفین کو موبائل بینکنگ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ا