- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران موبائل فونز براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 3.94 ملین کااضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد وشمار کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات کے حصول کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث موبائل فونز براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 30 جون تک ملک میں موبائل فونز براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 56.08 ملین تھی جو 31 اکتوبر 2018ءکو 60.2 ملین صارفین تک پہنچ گئی۔ اس طرح صرف 4 ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران موبائل فونز براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 3.94 ملین کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123232
- Advertisement -