21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںموبائل فون مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں دسمبر 2024 کے دوران 28 فیصد...

موبائل فون مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں دسمبر 2024 کے دوران 28 فیصد کی اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):موبائل فون مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں دسمبر 2024 کے دوران 28 فیصد کی شرح نمو ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 2.95 ملین موبائل فونز کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال 2024 کی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کےدوران موبائل فونز کی پیداوار 8.79 ملین یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران موبائل فونز کی مقامی پیداوار 5.25 ملین یونٹس رہی تھی ۔ اس طرح 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں آخری سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی پیداوار میں 67 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سال 2023 کے مقابلہ میں سال 2024 کے دوران ملک میں تیار کئے جانے والے موبائل فونز کی پیداوار 47 فیصد کی بڑھوتری سے 31.38 ملین یونٹس تک بڑھ گئی جن میں 59 فیصد یعنی 18.64 ملین یونٹس سمارٹ فونز تیار کئے گئے جبکہ 41 فیصد 12.74 ملین یونٹس ٹو جی کی خصوصیات کے حامل فون تیار کئے گئے ہیں۔ 2024 کے دوران انفنکس 3.98 ملین یونٹس کے ساتھ سرفہرست رہی ہے جبکہ آئی ٹیل کی پیداوار 3.64 ملین یونٹس، ویگو ٹیل کی پیداوار 3.37 ملین یونٹس ، ٹیکنو کی پیداوار 2.85 ملین یونٹس، ویوو 2.77 ملین یونٹس، ژائو می 2.35 ملین یونٹس ریئل می 1.76 ملین یونٹس، سام سنگ 1.51 ملین یونٹس ، جی فائیو 1.44 ملین یونٹس اور نوکیا کی پیداوار 1.36 ملین یونٹس رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان میں موبائل فونز کی 95 فیصد طلب مقامی پیداوار سے پوری کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557437

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں