اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):موبائل فون کی مقامی پیداوار میں رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا ستمبر 2024 کے دوران مقامی طور پر 22.59 ملین موبائل فون تیار کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر تیار یا اسمبل کئے گئے موبائل فونز میں سے61 فیصد یعنی 13.86 ملین فونز سمارٹ فون تھے
جبکہ 39 فیصد یعنی 8.73 ملین یونٹس ٹو جی خصوصیات کے حامل فون تھے۔ مقامی طور پر تیار کئے گئے موبائل فونز کے ٹاپ ٹین برانڈز میں انفلیکس سرفہرست رہا اور کمپنی کی جانب سے اس عرصہ کے دوران 2.79 ملین یونٹس تیار کئے گئے جبکہ آئی ٹیل 2.75 ملین یونٹس کے ساتھ دوسرے اور ویگو ٹیل 2.43 ملین یونٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح ویوو موبائلز 2.13 ملین یونٹس ، ٹیکنو 2.03 ملین یونٹس، ژائو می 1.89 ملین یونٹس، ریئل می 1.35 ملین یونٹس ، جی فائیو 1.09 ملین یونٹس ، سام سنگ 0.98 ملین یونٹس اور نوکیا 0.96 ملین یونٹس کے ساتھ 10 بڑی کمپنیوں میں شامل ہیں۔\395a
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517216