29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںموبائل ہیلتھ یونٹس سے دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی...

موبائل ہیلتھ یونٹس سے دوردراز علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،سپیشل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب

- Advertisement -

ملتان۔ 22 مئی (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ موبائل ہیلتھ یونٹس سے دور دراز دیہاتی و قصباتی علاقوں کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،موبائل ہیلتھ یونٹس اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس گراس روٹ لیول پر دکھی انسانیت کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل شجاع آباد کے علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، مریم نواز ہیلتھ سنٹرز شاہ پور اور ایاز آباد مڑل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے موبائل ہیلتھ یونٹ میں ادویات کی دستیابی، سٹاف کی حاضری، ایکسرے و الٹراساؤنڈ کے فعال ہونے، سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی اور دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد میں سپیشل سیکرٹری محمد شہباز حسین نے ایمرجنسی، میڈیکل و سرجیکل وارڈز، ڈائیلاسز سنٹرز اور آپریشن تھیٹر میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے بارے ضروری ہدایات جاری کیں۔ مریم نواز ہیلتھ سنٹرز ایازآباد مڑل اور شاہ پور پر سٹاف کی غیر حاضری کی شکایات پر انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں