اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے معروف ڈیجیٹل صحت عامہ کے پلیٹ فارم اولاڈوک کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت موبی لنک بینک اپنے صارفین کو ہر طرح کی صحت عامہ کا جامع حل پیش کرے گا۔ اولاڈوک برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ موبی لنک بینک کے 5لاکھ صارفین کو مفت اور اعلیٰ معیار کی طبی خدمات تک بے مثال رسائی فراہم کرکے ان کی صحت عامہ سے متعلق جامع کاوش سرانجام دے رہا ہے۔
اس شراکت داری کے ذریعے موبی لنک بینک کے صارفین اور ان کے اہلخانہ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبروں کے ذریعے سائن اپ کرکے اولاڈوک ایپ کے ذریعے مفت اور رعایتی قیمت پر طبی خدمات کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔موبی لنک بینک کے صارفین اب پاکستان بھر میں 25,000 سے زائد ڈاکٹروں اور طبی ماہرین پر مشتمل اولاڈوک کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس شراکت داری میں اعزازی طور پر آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) مشاورت، ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی پی ڈی) کے اخراجات پر بچت، ادویات کے آرڈرز پر 10 فیصد تک رعایت، سرجیکل طریقے بشمول جسمانی دیکھ بھال، ڈینٹل اور تمام طرح کے غیرہنگامی طبی علاج پر 25 فیصد تک چھوٹ، لامحدود اور مفت ویڈیو مشاورت اور کلینک میں ملاقاتوں پر 20 فیصد تک کی رعایت شامل ہیں۔ صارفین غذائی ماہرین، ماہر نفسیات، ماہر غذائیت اور فٹنس ٹرینرز کے ساتھ دیکھ بھال اور طرز زندگی سے متعلق مشاورت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سمارٹ فونز کے بغیر صارفین کی بلا تعطل رسائی کو ممکن بنانے کے لئے اولاڈوک موبی لنک بینک کے صارفین کو چھ ماہ کے لئے مختص ہیلپ لائن کے ذریعے اعزازی ویلیو ایڈڈ سروس بھی فراہم کرے گا۔موبی لنک بینک کے چیف بزنس آفیسر عطاء الرحمان نے کہا کہ ہمارے کام میں ہمارے صارفین مرکزی اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی طبی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کی دیکھ بھال کے بڑھتے اخراجات سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے صارفین کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اولاڈوک عابد زبیری نے کہا کہ اولاڈوک پاکستان بھر میں 25 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کے نیٹ ورک کے ساتھ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم موبی لنک بینک کے ساتھ مل کر اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی اداروں کی حیثیت سے لوگوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ موبی لنک بینک کی مالی مہارت اور اولاڈوک کے صحت عامہ کے وسیع نیٹ ورک کو ساتھ ملا کر ہم باہمی طور پر گہرے اثرات پیدا کر رہے ہیں جس کے باعث لوگ ترقی کرسکیں گے۔