23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںموتیے کی بہترنشوونما کے لئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی...

موتیے کی بہترنشوونما کے لئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

- Advertisement -

قصور۔ 09 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے موتیے کی بہترنشوونما کے لئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے موتیے کے کاشتکار بہتر پیداوارکے حصول کے لئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ انہیں بہتر منافع حاصل کرنے میں مددمل سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ موتیا ایک سدابہار جھاڑی نما پوداہے جس پر سفیدرنگ کے انتہائی دلکش‘خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اُگتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موتیا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اورصبح کو بندہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موتیے کی بڑھوتری کے لئے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دیکر سردیوں میں اسے خشک ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں