موجودہ حکومت درختوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان

89

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت درختوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک شاہراہ کے کنارے لگائے گئے درخت کو جدید مشینری سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت درختوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے اور ہر درخت کو محفوظ بنایا جارہا ہے،

یہاں تک کہ اگر کسی جگہ سے ضرورت کے مطابق کسی درخت کو ہٹانا مقصود ہو تو اس کو دوسری جگہ محفوظ منتقلی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔