اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام تر صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔بدھ کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ایم این اے دانیال عزیز نے کوئٹہ میں وکلاءبرادری کو ہدف بنانے اور ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت …
موجودہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام تر صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لارہی ہے، دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام تر صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔بدھ کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ایم این اے دانیال عزیز نے کوئٹہ میں وکلاءبرادری کو ہدف بنانے اور ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کی اورجابحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا ‘زخمیوں کی عیادت کی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ فوجی اور سیاسی قیادت متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔








