راولپنڈی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کنول شوزب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے اس سال سات بلین ڈالر کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ میں کمی لائی ہے اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔کشمیرکامعاملہ بین الاقوامی سطح پرجس طریقے سے تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا ہے اس کے نتیجہ اورثمرات کافی بہترنظر آرہے …
موجودہ حکومت سات بلین ڈالر کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ میں کمی لائی اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ۔ پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت پلاننگ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کنول شوزب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے اس سال سات بلین ڈالر کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ میں کمی لائی ہے اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔کشمیرکامعاملہ بین الاقوامی سطح پرجس طریقے سے تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اٹھایا ہے اس کے نتیجہ اورثمرات کافی بہترنظر آرہے ہیں،دنیا بھر میں پاکستان کی جواہمیت موجودہ حکومت میں ہے تاریخ میں اس سے پہلے نہ تھی۔ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کی راہنماو پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے گذشتہ روز "اے پی پی” سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں سال 675کی بجائے 701ارب روپے مختص کئے گئے جن میں 190ارب اضافی ہیں جواحساس پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاہے کامیاب جوان یوتھ پروگرام کے لئے دس ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں نوجوانوں کے لئے نوکریاں بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پی ایس ڈی پروگرام میں اس بار فاٹاکوخبیرپختونخواہ میں ضم کیاگیا ہے جس کے لئے 72ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کوتمام سہولیات مہیاکی جاسکیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ زراعت کے منصوبوں کے لئے 2018-19میں ایک ارب روپے رکھا گیا تھا اور اس دفعہ 12ارب کی لاگت مختص کی گئی ہے تاکہ پاکستان کے زرعی شعبہ کو بہتر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے مالی سال کا آغاز بہترین ہوا ہے تاریخ میں پہلی بارکرنٹ اکائنٹ خسارہ کوکم ترین سطع پرلایاگیا ہے۔اس سال سات بلین ڈالر کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ میں کمی لائی گئی ہے مگر پچھلی حکومتوں کا جائزہ لیاجائے تو خسارے میں اتنی کمی نظرنہیں آئے گی جبکہ تجارتی خلاء میں کافی کمی آئی آئی ہے ،درآمدات میں کمی لائی گئی ہے اوربرآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ جوکہ جولائی 2016میں 595 ملین ڈالر تھا 2017میں یہ بڑھ کر1932ملین ڈالرماہانہ ہوا اور2018میں 2121ملین ڈالربن گیا اور یہ پہلی بارجولائی 2019میں کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ579ملین ڈالر پہ آیاہے اورموجودہ حکومت نے اسے کم کیا ہے۔








