موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے،انجینئرامیرمقام

83
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے،سوات میں 2010 کے سیلاب سے بھی زیادہ نقصان ہوا ہے،مصیبت کی گھڑی میں بین الاقوامی اداروں اور فلاحی تنظیموں نے بھرپورتعاون کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوسوات میں گرڈ سٹیشن کے افتتاح موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کے اہلکاروں نے ناممکن ٹارگٹ کو ممکن بنادیا، مصیبت کی گھڑی میں بین الاقوامی اداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب کے دنوں میں بہت اچھا کام کیا، میں ان تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں 2010 کے سیلاب میں بھی بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا، اس وقت بھی ہم نے بجلی بحال کروائی ، حالیہ سیلاب میں بھی بجلی کی تنصیبات اور موبائل فون ٹاورز کو بہت نقصان پہنچا۔

میں نے متعلقہ حکام کے ساتھ متاثرہ جگہوں کا دورہ کیا، انشااللہ بہت جلد دوبارہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیلاب ایک مخصوص علاقے میں آتا تھا لیکن بدقسمتی سے اس مرتبہ پورا ملک ہی سیلاب سے متاثرہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کووزیراعظم محمد شہباز شریف کی صورت میں ایسا جذبے والا اور باہمت لیڈر ملاہے جو خود متاثرہ علاقوں میں جارہے ہیں اوربحالی کے کام کو خود مانیٹرکررہے ہیں، میں خصوصی طور پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی۔