اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا آتا ہے۔موجودہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کواسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں دیوان سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح پاکستان بدل رہا ہے. جس طرح وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں مسلمانوں کی لاشیں جلانے کی بجائے دفن کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ایسے ہی وہ پاکستان کے شہریوں کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔