موجودہ حکومت ملک میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، ویژن 2025 کے تحت صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کو فراہم کی جائے گی، پلاننگ کمیشن

91
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) موجودہ حکومت ملک میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، ویژن 2025 کے تحت صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کو فراہم کی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق حکومت پورے ملک میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے تحت ملک میں پانی کی کمی کے بحران پر قابو پانے اور آبی ذخائر کی تعمیر و ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مختصر، درمیانے اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے پانی کے ذخائر کی استعداد کار بڑھانے سمیت بجٹ بھی مختص کیا ہے تاکہ پانی کے ذخائر کو ہنگامی بنےادوں پر تعمےر کئے جا سکے۔