موجودہ حکومت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں بشمول بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی مساوی ترقی پر توجہ دے رہی ہے،پلاننگ کمیشن

68
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) موجودہ حکومت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں بشمول بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی مساوی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ پلاننگ کمیشن کے حکام نے بتایاکہ موجودہ حکومت کی پہلے دن ہی سے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے پاکستان ویژن 2025 کے تحت ایک مربوط منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ ملک کے ہر شہری کو مساوی مواقع میسرآسکیں۔حکام کے مطابق ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے نظر انداز شدہ علاقوں کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ حکومت اگلے پانچ سالہ منصوبے میں ترقی پذیر علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ حکام نے بتایاکہ ورلڈ بینک اس سلسلے میں ترقی پذیر علاقوں کے لئے مختلف منصوبوں کی مالی امداد کے ذریعے تعاون کر سکتا ہے۔ حکومت بڑے شہروں پر آبادی کے منتقلی کے دباو¿ کو کم کرنے کے لئے نئے شہری مراکز قائم کرنے کے لئے وسائل مختص کرے گی۔