16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںموجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید فنی تربیت کی فراہمی اور مناسب روزگار...

موجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید فنی تربیت کی فراہمی اور مناسب روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے،گورنربلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،موجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید ترین وسائل سے آراستہ کرنے، جدید مہارتیں سکھانے اور ان کیلئے مناسب روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں نور درانی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت جدید انفراسٹرکچر، کوالٹی ایجوکیشن اور باعزت روزگار کی فراہمی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے،

- Advertisement -

اس ضمن میں نوجوانوں کوبھی قومی اور صوبائی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی صلاحیتوں، توانائیوں اور تخلیقی سوچ کو بروئے کار لانے کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں، صرف انہیں مواقع اور سہولیات کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571794

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں