موجودہ حکومت نے تین سال میں ایچ ای سی کا بجٹ دوگنا کردیا ، آئندہ دو سال میں تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 4 فیصد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی قومی ترقی تعلیمی ترقی کے ساتھ مشروط ہے، پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کی ترجیح ہے‘ موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ءمیں تعلیمی ترقی کو اولین …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی قومی ترقی تعلیمی ترقی کے ساتھ مشروط ہے، پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کی ترجیح ہے‘ موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ءمیں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہو گا، ملک بھر مےں تعلےم کے شعبے کو بہتربنانے کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کےلئے 21 ارب 48 کروڑ 64 لاکھ روپے جبکہ پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے تحت 20 ارب روپے کا بجٹ مختص کئے ہےں۔ جمعرات کو پلاننگ کمیشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتاےا کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے، یہ کیمپس ضرورت کے مطابق اور انڈرگریجویٹ سطح کے ہوں گے جبکہ دوردراز علاقوں میں ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت کیمپس بنائے جائیں گے۔

Leave a Reply