موجودہ حکومت نے ملک میں بلیو اکانومی کو متعارف کرایا ، وفاقی وزیر برائےبحری امور علی حیدر زیدی کا لیڈرز ان بزنس سمٹ سے خطاب

48
سندھ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں صورتحال ابتر ہے، بلاول زرداری کو اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں: وفاقی وزیر علی زیدی کی حیدرآباد میں جلسے سے خطاب

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےبحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں بلیو اکانومی کو متعارف کرایا ، پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اور پی این ایس سی نے 33 ارب روپےمشترکہ ٹیکس ادا کیا ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیڈرز ان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو چیلنجز تھے ، یہ نہ میرامضمون تھا اور نہ اس کا پتہ تھا، کراچی میں رہنے والے کو بندرگاہ اور سمندر کے بارے میں پتہ ہونا چاہئے، نیوی کی زبان میں ہم اس کو سی بلائنڈنس کہتےہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کو یہی کرنا ہے اور تین ہفتے ملے اس کو سیکھنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ د و چیلنجز تھے کہ بلیو اکانومی اور بندرگاہوں کو سیکھنا اور اپنی کابینہ کے ساتھیوں کو بلیو اکانومی سکھانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دو متحرک پورٹس ہیں، تیسری پورٹ گوادر ہے جو کہ ابھی فعال نہیں ہے ، کراچی پورٹ 1886 میں بنی اور ابھی اسی طرح چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلیو اکانومی کو متعارف کرایا ، پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اور پی این ایس سی نے 33 ارب روپے مشترکہ ٹیکس ادا کیا۔