29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںموجودہ حکومت نے ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات کو مدنظر رکھتے...

موجودہ حکومت نے ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاہمت کا عمل شروع کیا، سردار محمد یوسف

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاہمت کا عمل شروع کیا ہے۔ مفاہمت کے اس عمل کے ذریعے ہر قسم کی فرقہ واریت، انتہاءپسندی اور تخریبی سرگرمیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو مظفر آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع ”دین کا حسن، امن برداشت اور صبر و تحمل“ تھا۔ سردار یوسف نے کہا کہ جدید دنیا میں تمام معاشروں میں مختلف مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ اسی لئے ہر معاشرہ میں بین المذاہب ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں