27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںموجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور معیشت مزید بہتر ہو...

موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور معیشت مزید بہتر ہو گی،مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور معیشت مزید بہتر ہو گی۔ا

ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان اور اسکی عوام کی بہتری کے لیئے حکومت اب بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذکرات کرنے کو تیار ہے،میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ جتنے بھی خط لکھے جائیں گے انکی سیاہی ختم ہو جائے گی لیکن جواب آ چکا ہے اور ہمیشہ یہی جواب ہو گا،بانی پی ٹی آئی نے پانچ نکات پر مبنی جو خط لکھا ہے اس میں دوسرے نمبر پر صرف ریلیف کی بات کی گئی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ روز اول سے پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں،شیر افضل مروت اچھے انسان ہیں انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا آج اسکی جماعت اسے دھکے مار کر باہر نکال رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت تجارت کو پانچ بلین ڈالر تک بڑھا رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم وفد نے چیف جسٹس سے پراپرٹی رائیٹس اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر حکم امتنٰی کے حوالے سے بات جیت کی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں