موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں دیہی اور شہری علاقوں میں غربت اور بیروزگاری میں کمی آئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں دیہی اور شہری علاقوں میں غربت اور بیروزگاری میں کمی آئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی بنک کے اشتراک سے کئے گئے سماجی و معیار زندگی کے بارے میں اقدامات کے سروے کے …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں دیہی اور شہری علاقوں میں غربت اور بیروزگاری میں کمی آئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی بنک کے اشتراک سے کئے گئے سماجی و معیار زندگی کے بارے میں اقدامات کے سروے کے مطابق بنیادی ضروریات کی لاگت کے فارمولے کے تحت 2001-02ءمیں غربت کی شرح 64.2 فیصد سے کم ہو کر 2013-14ءمیں 29.5 فیصد ہوگئی ہے جبکہ غذائی توانائی حاصل کرنے کے فارمولے کے تحت یہ اسی دورانیے میں 34.6 فیصد سے کم ہو کر 9.31 فیصد پر آچکی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply