اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی گئی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے …
موجودہ حکومت کے دور میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، بنیادی انسانی حقوق، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی گئی ہے، سینیٹر کامران مائیکل
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی گئی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو بلاتفریق تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اس سلسلے میں وزارت انسانی حقوق، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کی بروقت فراہمی کیلئے مجوزہ قانون سازی کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کیلئے کام ہورہا ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور خاص کر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس ضمن میں مزید قانون سازی کی جا رہی ہے۔









