موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، مراد سعید کا ایوان بالا میں جواب

112
موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، مراد سعید کا ایوان بالا میں جواب
profile pic

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور پوسٹل سروسز کے شعبہ میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں 3300 کلومیٹر طویل سڑکوں پر کام جاری ہے۔

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیز، سیمی ایزدی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ ڈاک پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، 182 ممالک نے ای ایم ایس پلس سروس کی سہولت دی جا رہی ہے، موبائل ٹریکنگ اینڈ ٹریس سسٹم بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چائنہ پوسٹ کے ماڈل پر عمل کریں گے، جس نے 15 سال میں 1100 کلومیٹر سڑکیں ملک میں بنائی گئیں، ہم نے 3300 کلومیٹر طویل سڑکوں کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ڈیجیٹل پوسٹ آفس قائم کئے جائیں گے۔