- Advertisement -
مظفر آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد و متفق ہوکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہروقت تیار ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہو گا،آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590471
- Advertisement -