موجودہ قومی اسمبلی نے تین پارلیمانی سال مکمل کر لئے ہیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کے مشترکہ خطاب سے چوتھے پارلیمانی سال کا آغازکل ہو گا اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) موجودہ قومی اسمبلی نے تین پارلیمانی سال مکمل کر لئے ہیں، چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز آج (کل) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب سے ہو گا۔ 11مئی …
موجودہ قومی اسمبلی نے تین پارلیمانی سال مکمل کر لئے ہیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کے مشترکہ خطاب سے چوتھے پارلیمانی سال کا آغازکل ہو گا

مزید خبریں
موجودہ قومی اسمبلی نے تین پارلیمانی سال مکمل کر لئے ہیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت کے مشترکہ خطاب سے چوتھے پارلیمانی سال کا آغازکل ہو گا
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) موجودہ قومی اسمبلی نے تین پارلیمانی سال مکمل کر لئے ہیں، چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز آج (کل) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب سے ہو گا۔ 11مئی 2013ءکے عام انتخابات کے بعد بننے والی قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت کے بعد جماعت کوملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کا موقع ملا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محمد نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے، موجودہ قومی اسمبلی کے تین سالوں میں اہم قانون سازی سمیت آئین میں بیسویں، 21ویں اور بائیسیویں ترامیم لائی گئیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں اہم قومی امور پر سفارشات تیار کر کے قومی اسمبلی کو بھجوائی گئیں، انتخابی اصلاحات کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سفارشات پر آئین میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے حوالے سے آئین میں بائیسویں ترمیم لائی گئی۔ موجودہ قومی اسمبلی کے تینوں سالوں کا آغاز صدرمملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے خطاب سے ہوا۔ چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا۔








