- Advertisement -
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے فورس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے،اسلام آباد پولیس ہر لمحہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، عوام سے گذارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں، کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593902
- Advertisement -