موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے سازگار ہے ، ڈینگی تدارک کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے،سی ای او ہیلتھ نارووال

159

نارووال۔11اکتوبر (اے پی پی):سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدکی زیرصدارت ڈینگی تدارک اوراسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق,ڈپٹی ڈی او ڈاکٹرخالدمحمود,انٹامالوجسٹ امانت علی سمیت ڈینگی سرویلنس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ کو محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سرویلنس اور ڈینگی تدارک سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سی ای او ہیلتھ نے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے انچارجزکی سختی سے سرزنش کی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے سازگار ہے اس لئے ڈینگی تدارک کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ فیلڈ میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں مزید متحرک ہو کرکام کریں۔ انہوں نے متعلقہ انچارجزکو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں سرپرائزوزٹ کر کے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔