اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں مفاہمت کے بارے میں امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو کسی کے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
بدھ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہم ایک ریزیلینٹ قوم کی حیثیت سے موجودہ مشکل صورتحال سے مزید مضبوط بن کر نکلیں گے۔