اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت، کشمیری رہنما یاسین ملک کے عدالتی قتل کی جانب بڑھ رہی ہے جو بھارت کی بدنامہ زمانہ تہار جیل میں بند ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جنیوا کنونشن IV کے تحت بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حدود سے باہر قید کرنا بھارت کا غیر قانونی عمل ہے۔