مودی سرکار نے جو قدم اٹھایا اس کے ذریعے بھارت نے کشمیر کی آزادی کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید کا یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

62

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے جو قدم اٹھایا ہے دراصل اس کے ذریعے بھارت نے کشمیر کی آزادی کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں، آج پوری دنیا میں مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری آپ کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ اظہار یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جشن آزادی کے جشن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، اگر آزادی کی قیمت پوچھنی ہے تو امرتسر کھلونوں میں کودنے والی پاک دامن خواتین سے پوچھنا ہو گی۔