ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):مرکزی صدر پاکسان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ مودی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے،بھارت سے اس کا کوئی بھی ہمسایہ ملک خوش نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ،ہم ایٹمی ملک ہیں اور ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے
اور پوری پاکستانی قوم اپنی نڈر فوج کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور پانی زندگی،بھارت کو اس پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے دیں گے۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ پوری قوم اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کےلئے تیار ہیں۔دنیا بھارت کے کسی پروپیگنڈے اور جھوٹ میں نہیں آئی ۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت میں ہمارے محب وطن صحافیوں اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے افراد پر پابندیاں لگا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔خالد کھوکھر نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں بسنے والا ہر شخص چاہے وہ سندھی ہو،بلوچی،پنجابی ،سرائیکی،یا پٹھان سب کے سب اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592424