27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے علاقائی سلامتی کو خطرے میں...

مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیاہے،برطانوی اخبارکی رپورٹ

- Advertisement -

لندن۔29اپریل (اے پی پی):برطانوی اخبار” فناشل ٹائمز ”نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچارکردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی اخبار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے متنازعہ اور شر انگیز فیصلے کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ اخبارنے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس فیصلے سے نہ صرف پاک بھارت آبی تنائو میں اضافے کا خدشہ ہے بلکہ علاقائی سلامتی کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے لیکن بھارتی فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ بھارت کے اس فیصلے سے ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔ پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی اپنی آبی سکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں