25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںمودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہمارے پاس لاکھوں نہیں 15 سے...

مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہمارے پاس لاکھوں نہیں 15 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے، عبدالقادر پٹیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہمارے پاس لاکھوں نہیں 15 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے،جو کسی کے پاس نہیں۔پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری جذبہ شہادت سے سرشار ہے،ہم پرامن لوگ ہیں، جنگ نہیں چاہتے ۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آکر شور مچانے والے خود آرٹیکل 370اے ختم ہونے پر جمعہ کو ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر احتجاج کرتے تھے،ابھی نندن کو بھی چھوڑا جاتا ہے۔عبد القادر پٹیل نے مودی کی سیاست کو بھارتی شاعر راحت اندوری کے شعر کے مطابق قرار دے دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ شعر پڑھا کہ سرحدوں پر بہت تناؤ ہے کیا؟کچھ پتا تو کرو چناؤ ہے کیا؟۔پی پی رکن نے ایوان میں نعرہ تکبیر،رسالت اور حیدری کے نعرے لگوائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592856

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں