24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںمودی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، بھارت کو ایسا...

مودی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے جو نسلیں یاد رکھیں گی، حاجی رسول بخش چانڈیو

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے موثر اور بھرپور جواب کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے جو ان کی آنے والی کئی نسلیں یاد رکھیں گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ جارحیت پر جاری بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں صرف پاکستان اور اس کے دفاع کی بات کرنی چاہیے، ضرورت پڑی تو ہم اگلے مورچوں پر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے، وقت آیا تو سینے پر بم باندھ کر دشمن کی ٹینکوں کے سامنے لیٹنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح حملہ کیا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دن کی روشنی میں ہمارے شیر جوانوں کا سامنا کرنے کی ان میں ہمت نہیں، لیکن ہمارے شاہین اور سپہ سالار ہمہ وقت جاگ رہے ہیں اور انہوں نے بھرپور جواب دے کر دشمن کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

- Advertisement -

حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا کہ پوری قوم اس وقت اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کے دفاع کے لیے ہر فرد تیار ہے، حتیٰ کہ ایک چھوٹا بچہ بھی دشمن کے خلاف لڑنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ایوان میں بعض لوگ ذاتی شکایات لے کر بیٹھے ہیں، حالانکہ اس وقت صرف ملک کے تحفظ اور قومی اتحاد پر بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور جعفر ایکسپریس حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی دے کر خود کو بے نقاب کر چکا ہے اور وہ پاکستان پر من گھڑت الزامات لگا رہا ہے اور خطے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں، پاک فوج سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور کسی کو بھی ملک پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں