اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی کے بھارت میں معاشرہ تیزی سے زوال پذیر ہے، حجاب پہننا ذاتی پسند ہے، شہریوں کو اس کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہئے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، انڈیا کا معاشرہ غیر مستحکم قیادت میں تیزی سے زوال پذیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے، شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہئے۔