مورگاہ پولیس کی کارروائی ، گن پوائنٹ پر شہری سے قیمتی سریا چھیننے والا ملزم گرفتار

152

راولپنڈی ۔3اگست (اے پی پی):مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہری سے قیمتی سریا چھیننے والے ملزم کوگرفتار کر لیا،

ملزم عابد سے لاکھوں روپے مالیت کا سریا برآمد ہوا، ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔