راولپنڈی۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):مورگاہ پولیس کی کاروائی،چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 43 ہزارروپے اور موبائل فون برآمد۔پولیس کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے مسروق رقم 43ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہارمحمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔