مورگاہ کی حدود میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار ،نقدی و اسلحہ برآمد

70
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی ۔27نومبر (اے پی پی):تھانہ مورگاہ پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کر کے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں فیصل اور بلال شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 10 ہزار روپے اوراسلحہ برآمدہوا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔