اقوام متحدہ ۔ 15 مارچ (اے پی پی) موزمبیق اور ملاوی میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 122 افراد ہلاک ہو گئی جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرشکے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے بتایا کہ انسانی امداد دفتر ( او سی ایچ اے ) کے مطابق سیلاب سے ملاوی اور موزمبیق میں کم از کم 122 افراد ہلاک ہو گئے اور 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں پر طوفان نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے اور اس کی وجہ سے اگلے تین روز تک مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، بھاری بارش اور طوفان کے آثار ہیں۔او سی ایچ آر نے بتایا کہ ملاوی میں تقریباً 83 ہزار اور موزمبیق میں 17ہزار سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میںریسکیو کاروائیاں جاری ہیں۔ ملاوی اور موزمبیق کی حکومتیں دیگرممالک کے ساتھ مل کر انسانی امداد فراہم کر رہی ہیں۔