موسمیاتی تبدیلیاں: اس مرتبہ ملتان اورگردونواح میں اکتوبرکامہینہ معمول سے زیادہ گرم رہا

139

ملتان۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):بدلتے ہوئے موسمی حالات کے نتیجے میں اس مرتبہ ملتان اورگردونواح میں اکتوبرکامہینہ معمول سے زیادہ گرم رہا۔ماضی میں اس مہینے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 35 سینٹی گریڈکے درمیان ہوتاتھا۔1997ءمیں 2اکتوبرکودرجہ حرارت 20.2سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاتھا،گزشتہ تین چار سال کے دوران اکتوبرمیں اوسط درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ رہتاتھاجواس ماہ 2اکتوبرکو 40.8سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اس طرح 1997ءکے مقابلے میں درجہ حرارت میں دوگنا اورمعمول کے درجہ حرارت میں 2.8سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں اورہمارا خطہ بھی اس میں شامل ہے ۔طوفانی بارشیں ،زلزلے اوربڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم باغات کوختم کرکے ہاؤسنگ کالونیاں تعمیر کررہے ہیں ،

اطمینان کی بات یہ ہے کہ حکومت کواس معاملے کی سنگینی کااحساس ہے اورگزشتہ روز آئین میں ترمیم کا جوپیکج منظور کیاگیا اس میں شجرکاری پرخاص توجہ دینے اورآلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کو شامل کیاگیاہے