وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنا پورے جنوبی ایشیائی خطے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ سی او پی۔22 کی مناسبت حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت،قومی اور علاقائی روابط و تعاون کے موضوع پر مراکش میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنا پورے جنوبی ایشیائی خطے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ سی او پی۔22 کی مناسبت حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت،قومی اور علاقائی روابط و تعاون کے موضوع پر مراکش میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ایک ارب نفوس کی آبادی کا حامل ہے جہاں غربت کے علاوہ موسمیاتی ناگہانی آفات اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کے تناظر میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مطابقت پذیری کی اشد ضرورت ہے۔ زاہد حامد نے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی کا سبب بننے والی گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج میں حصہ محض ایک فیصد ہے جبکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے۔

Leave a Reply