ملتان۔ 08 جون (اے پی پی):سابق صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری ارشد سعید آرائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر محمد اقبال سہو اور سی ای او (STT ) شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے درخت بہترین ذریعہ ہیں ایسے میں شجر کاری اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلیے کمیونٹی کی شراکت کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور سی ایس او برج برج پروگرام FDO کے تحت کمیونٹی کی سطح پر شجرکاری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پردیگر حمیرا طارق ،مس فرحت چغتائی میزبان امیر نواز ملک، سیکرٹری یونین کونسل ملک شریف ڈمرا، ماہر تعلیم محمود علی،سماجی رہنما طارق محمود ڈھڈی بھی موجود تھے۔